دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل سنگاپور کے وزیر اعظم کی تنخواہ 79 کروڑ روپے سالانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سنگاپور نے اپنے سیاسی رہنماؤں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کردیا، جس کے بعد وزیراعظم لارنس وونگ کی سالانہ بینچ مارک تنخواہ 22 لاکھ سنگاپور ڈالر سے بڑھا کر 36 لاکھ ڈالر کردی جائے گی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 79 کروڑ روپے بنتی ہے۔وزیراعظم لارنس وونگ نے منگل کو پارلیمنٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد باصلاحیت اور اہل افراد کو سیاست میں آنے کی ترغیب دینا اور ملک میں بہتر حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔نئے نظام کے تحت نائب وزیراعظم کی سالانہ بینچ مارک تنخواہ بھی 18 لاکھ 70 ہزار سنگاپور ڈالر سے بڑھا کر 30 لاکھ 60 ہزار ڈالر کردی جائے گی، جو تقریباً 67 کروڑ 14 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حوثیوں نے اپنے لیے ایسا دروازہ کھول لیاجسے وہ برداشت نہیں کر سکتے:سعودی عرب کابینہ کے وزرا کو ان کے عہدے، تجربے اور ذمہ داریوں کے مطابق سالانہ 18 لاکھ سے 28 لاکھ 80 ہزار سنگاپور ڈالر تک معاوضہ دیا جائے گا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 39 کروڑ 49 لاکھ سے 63 کروڑ 19 لاکھ روپے کے درمیان بنتا ہے تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ بینچ مارک اعداد و شمار فوری طور پر ہر وزیر کی اصل تنخواہ نہیں بنیں گے۔ موجودہ سیاسی عہدیداروں کو 15 اکتوبر سے حالات اور کارکردگی کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ 9 فیصد تک ایک مرتبہ اضافی ادائیگی کی جائے گی،اس کے بعد سیاسی رہنماؤں کے معاوضے میں تبدیلی متعلقہ وزیر کی کارکردگی اور ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *