پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی پاکستان میں فرانس کے سفیر کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی آمد ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی اور فرانس کے سفیر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. علاقائی سلامتی اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسٹر نکولس روشے نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے سے متعلق فرانس کی دلچسپی کا اعادہ کیا
