پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کی صورت میں ایران سخت جواب دے گا۔ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے ہاتھ میں ہے اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب جدید عسکری ٹیکنالوجی کے ذریعے دیا جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس مغربی ایشیا سے انخلا کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ امریکی افواج جتنی جلد خطے سے نکلیں گی، انہیں اتنا ہی کم نقصان اٹھانا پڑے گا۔ایرانی فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران نئے عالمی نظام میں امریکا کو اس کی سابقہ حیثیت پر واپس آنے کی اجازت نہیں دے گا۔
