پاکستان نیوز پوائنٹ
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں دہشت گردوں کو واپس لا کر بسانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی گئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دورِ حکومت میں غیر آئینی اقدامات کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے سابقہ دورِ حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے دہشت گردوں کی واپسی کے معاملے کو بھی زیرِ بحث لایا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں کھانے کا مینوپوری دنیا جانتی ہے،ایک شخص کی رہائی کو ایشو بنایا گیا،جیل میں مریم نواز نے سر پر گیلا ڈوپٹہ رکھ کر گرمی کا مقابلہ کیا، میں نے نواز شریف کی وفاداری میں جیل کاٹی، ثابت قدم رہا۔
