یورپ کا 100 ارب یورو کا معاشی نقصان کوئی اہمیت نہیں رکھتا عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے ایران کی تجویز اس وقت زیر غور ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے ثالثی کی کوششوں پر پاکستان اور قطر سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں ہر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی تجویز پر عمل کرنے کی مدت دو دن کرنے کی بات ہوئی، تیل پر عائد پابندیوں میں چھوٹ اور منجمد اثاثے بحال کیے جائیں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد لگائی گئی پابندیاں ختم کی جائیں۔انہوں نے خطے میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکا کی جانب سے بات چیت شروع کرنے کی کوشش مثبت قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *