بمباری سے کسی قوم کو سرینڈر نہیں کرایا جا سکتا ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم نے امریکی درخواست پر ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے کے عہد پر دستخط کر دیے ہیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم نے امریکی درخواست پر ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے کے عہد پر دستخط کیے، امریکا نے کہا بس یہ نکتہ لکھ کر دستخط کر دیں اور ہم نے اس پر دستخط کر دیے۔اتوار کو مرکزی بینک میں 33 ویں مانیٹری اینڈ بینکنگ پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا امریکا کا واحد نکتہ یہی ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں. یہ وہی بات ہے. جس کا خود شہید قائد نے بارہا اعلان کیا کہ ہمیں ایٹم بم نہیں چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت کی شقیں زیادہ تر ایرانی قوم کے فائدے میں ہیں اور ان جاری مذاکرات کی ٹھوس کامیابیاں جلد ہی عوام کے سامنے پوری طرح عیاں ہو جائیں گی۔ قطر میں موجود ہمارے 6 بلین ڈالر کے فنڈز واپس کر دیے جائیں گے. اسی لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو مذاکرات سے سب سے زیادہ غیر مطمئن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *