ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے جوہری مرکز میں موجود ہونے کا امکان ہےآئی اے ای اے

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے جوہری مرکز میں موجود ہونے کا امکان ہے۔اپنے بیان میں رافیل گروسی نے کہا کہ افزودہ یورینیم کی بڑی مقدار ابھی تک اصفہان جوہری مرکز میں ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر اہم تنصیبات نطنز اور فردو کے معائنے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس 440 کلو گرام کا 60 فیصد افزودہ یورینیم موجود ہے. جس میں تقریباً 200 کلو گرام اصفہان کی سرنگوں میں ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے نے روس اور دیگر ملکوں سے ایران کے افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے کے امکان پر بھی بات چیت کی .لیکن یہ ایک پیچیدہ عمل ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *