پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دوبارہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد پاکستان پہنچے۔ وہ دورہ پاکستان کے بعد روس بھی جائیں گےدو روز قبل دورہ پاکستان کے موقع پر عباس عراقچی نے پاکستان کی قیام امن کے لیے کی گئی کوششوں کو خیرمقدم کہا تھا۔ اور دورہ پاکستان کو نہایت سود مند قرار دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے قابل عمل فریم ورک کے حوالے سے مؤقف پیش کیا۔ دیکھنا ہے کہ امریکا واقعی سفارت کاری کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں؟ایرانی وزیر خارجہ عباس نے دورہ اسلام آباد میں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی تھی۔
