جنرل اسمبلی اجلاس ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی حکام کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس فراہم کر رہی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ایرانی حکام کی سکیورٹی امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈپلومیٹک سکیورٹی سروس کے اہلکاروں کے ذمے ہے جبکہ ایرانی وفد کی سکیورٹی کے لئے نیویارک پولیس کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی وفد کی حفاظت کے لیے مختلف امریکی سکیورٹی اداروں کے اہلکار مشترکہ طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *