پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر آصف علی زرداری نے چین میں چنگدو، شنگھائی، اُرومچی اور کاشغر کے دورے کیے۔ اپنے دورے کے دوران صدرِ مملکت نے صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ پاک۔چین تعلقات، سی پیک اور مستقبل کی راہداریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ ملاقاتوں میں علاقائی امن، ترقی اور تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ۔ صدرِ مملکت کے دورے میں کئی ایم او یوز پر دستخط ہوئے ۔ صدر آصف علی زرداری کا دورہ پاک۔چین اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید ہے۔
