عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 155 ڈالر 57 سینٹس کی سطح پر آگئی ہے۔ اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 43 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 39 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔دریں اثنا چاندی کی قدر میں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت 16 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگئی ہے جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 14 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 909 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔مارکیٹ تجزیہ کاروں نے کہا کہ عالمی منڈی کے رجحانات براہ راست مقامی نرخوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *