عدن اور لحج میں سعودی فوجی ٹھکانے نشانے پر حوثیوں نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ
یمن کے حوثی گروپ نے جنوبی صوبوں عدن اور لحج میں سعودی فورسز کے ٹھکانوں اور اسلحے کے گوداموں پر دو میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔خبر رساں ادارے اناطولو کے مطابق حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حملوں میں عدن کے علاقے صلاح الدین اور لحج کے علاقے الواحات میں قائم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یحییٰ سریع کے دعوے کے مطابق حوثیوں نے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جو اپنے اہداف پر درست انداز میں لگے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ متعدد گاڑیاں اور اسلحے کے گودام تباہ ہوگئے یا ان میں آگ لگ گئی۔تاہم ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان اور املاک کی تباہی سے متعلق حوثی گروپ کے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق فراہم کردہ رپورٹ میں موجود نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *