پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کےلیے تہران پہنچ گئےتہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اور دیگر حکام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔ فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ایران کے لیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
