نیتن یاہو نے برطانیہ کو اسلامی جمہوریہ قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے برطانیہ پر طنز کرتے ہوئے اسے ’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘ قرار دے دیا۔آرمی ریڈیو کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں نیتن یاہو نے 1967 کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل کے بیٹے رینڈولف چرچل اور پوتے ونسٹن اسپینسر چرچل نے بطور صحافی اسرائیل آکر جنگ کی مثبت کوریج کی تھی۔نیتن یاہو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آج کے برطانیہ میں ایسی کوریج تلاش کرنا مشکل ہے اور اسے ’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘ کہا جا سکتا ہے۔جب انٹرویو لینے والے نے سوال کیا کہ کیا پورا یورپ بھی ایسا ہی ہو چکا ہے تو نیتن یاہو نے جواب دیا کہ ہاں۔اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ کسی نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والی پہلی ’اسلامی جمہوریہ‘ برطانیہ ہوگی، تاہم اسرائیل اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ایران ایسی دوسری ریاست نہ بن سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *