پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سال بہ سال کی بنیاد پر 13 فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہونا نہایت خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں، جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات میں ماہانہ بنیادپربھی 4.5 فیصداضافہ ہوا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں کا ملکی معیشت کے استحکام میں مثبت کردار لائق تحسین ہے۔
