پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سبسڈی عملدرآمد کا جائزہ اجلاس ہوا۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ڈیٹا کی غلطیوں کی بنیاد پر تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، شناختی کارڈ،آئی بی این اور دیگر ڈیٹا غلطیوں کو فوری درست کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ٹرانسپورٹ اور ایکسائز محکموں کو وفاق سے قریبی رابطے اور انضمام کی ہدایت کی ۔ انہوں نے حکم دیا کہ انہوں نے ٹرانسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ کہا ٹریفک اور موٹروے پولیس کے ساتھ نظام کا انضمام کیا جائے ۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی بہتر بنائی جائے، بغیر روٹ پرمٹ یا فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا ۔ اجلاس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے روٹ پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ۔ فیلڈ چیکنگ اور جرمانوں کا نظام مزید سخت کرنے کی ہدایت ۔وزیراعلیٰ نے کہا قانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،سبسڈی شفاف، بروقت اور مستحق افراد تک پہنچائی جائے۔
