پنجاب میں مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے صوبے گیر عوامی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب میں مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے صوبے گیر عوامی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبے گیرہیلتھ عوامی آگاہی مہم کو خود لیڈ کریں گی۔ آگاہی مہم میں عوام کو مہلک بیماریوں سے بچاؤ اور علاج سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ضروری اقدامات کا حکم، سرکاری ہسپتالوں میں وبائی اور تیزی سے پھیلنے والے امراض سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ہیلتھ کیئر کمیشن کو پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں ہیلتھ ایس او پیز کی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔ صوبے بھر میں عطائی کلینکس کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔ پنجاب میں ”چیف منسٹر پنجاب ڈیزیز پراونشنل پروگرام“شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ذیابیطس، ٹی بی، ایڈز اورہیپاٹائٹس سے بچاؤ پروگرام شامل ہوں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”چیف منسٹر پنجاب ڈیزیز پراونشنل پروگرام“ کی اصولی منظوری دے دی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ مہلک بیماریوں سے بچاؤ کا عوامی شعور و آگاہی بیدار کرنا ناگزیر ہے۔ مہلک اور وبائی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ابتدائی ا علامات سے آگاہی ضروری ہے۔ مریض کو علاج ہی نہیں بلکہ زندگی کی امید دلانا بھی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے تفصیلی بریفنگ دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *