پاکستان نیوز پوائنٹ
چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ چانگ کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور فضائی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر چیف نے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور امن کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر چینی جنرل کو پاک فضائیہ کے جدید ڈھانچے، جنگی تیاری اور آپریشنل حکمتِ عملی پر بریفنگ دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل وانگ چانگ نے پاک فضائیہ کی جنگی مہارت اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ چینی وفد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پی اے ایف کے کردار اور قیادت کو سراہا۔ ملاقات میں پاک چین فضائی افواج کے درمیان تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی عکاس ہے۔
