پاکستان نیوز پوائنٹ
ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سے مختلف شہروں کیلئے ستر روپے تک کرایہ بڑھایا گیا،لاہور سے بہاولپور50،ملتان کرایہ 40روپے بڑھادیا،جبکہ لاہورسےڈیرہ غازی خان کرایہ 70روپے بڑھایا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فوری اطلاق ہوگیا ہے۔
