پاکستان نیوز پوائنٹ
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 833 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 33 ڈالر کم ہوکر 3305 ڈالر فی اونس ہے۔
