یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کرنے کا اشارہ دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کرنے کا اشارہ دے دیا۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ ایران کے سمجھوتا کرنے کی صورت پر اس پر عائد پابندیاں نرم کی جاسکتی ہیں۔یورپی یونین کے اجلاس میں کسی ملک نے پابندیاں نرم کرنے کی مخالفت نہیں کی۔اس کے علاوہ جرمن چانسلر نے یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کا امکان بھی مسترد کردیا اور کہا کہ یوکرین کی یورپی یونین میں فوری شمولیت ممکن نہیں تاہم اس کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے ایک عمل تجویز کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *