ٹرمپ کی ایران کا نام و نشان مٹانے کی دھمکی عالمی منڈیاں لرز اٹھیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ اسرائیل پر حملے بند کرے اور جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آ کر معاہدے کی جانب پیش رفت کرے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جا چکے ہیں تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ مزید کشیدگی سے گریز کرتے ہوئے سفارتی راستہ اختیار کیا جائے۔انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ حملے روک کر مذاکراتی عمل میں شامل ہو اور کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور رواں ہفتے 8، 9 یا 10 تاریخ تک کسی پیش رفت یا ممکنہ معاہدے کے امکانات موجود ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین کشیدگی میں کمی اور خطے میں استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *