امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج قبول کرنے پر مکمل آمادہ ہوںانہوں نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ممکن ہے کہ دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کر لیں۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کا ذمے دار اس بات کو قرار دیا ہے کہ ان کا نام بیلٹ پر موجود نہیں تھا.ان کا کہنا ہے کہ جنوبی کیرولائنا کے ریپبلکن سینیٹر ڈارلین گراہم اور ٹیکساس کے ریپبلکن اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کی حمایت کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
وائٹ ہاؤس میں انتخابی نتائج دیکھتے ہوئے ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں کہا ہے کہ میں انٹرویو کے دوران بھی نتائج دیکھ رہا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *