بمباری سے کسی قوم کو سرینڈر نہیں کرایا جا سکتا ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق مسعود پزشکیان صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، ایرانی صدر کی نائب وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔طاہر حسین اندرابی کے مطابق مسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا، اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی، سرحدی تعاون اور عوامی روابط پر تفصیلی بات چیت ہوگیدفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پیشرفت اور علاقائی وعالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، دورے کے دوران دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔ یہ دورہ خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ وژن کی بھی عکاسی کرتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *