بحری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں ایران کو نشانہ بنایا دوبارہ کارروائی کے سنگین نتائج ہوں گے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے ردعمل میں کیے گئے، انہوں نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ بھی ایسی کوئی کارروائی کی گئی تو اس کے نتائج اس سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا نے کچھ دیر قبل ایران پر سخت حملہ کیا ہے اور ایران کے ایک حملے کے جواب میں 20 حملے کیے جاتے ہیں،اس سے قبل بھی انہوں نے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی دی تھی، تاہم مکمل جنگ شروع ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ دوبارہ جنگ چھڑنے جا رہی ہے۔امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران نے ٹیلیفون کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم ٹرمپ نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ رابطہ کرنے والے ایرانی اہلکار فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں یا نہیں، اور یہ بھی واضح نہیں کہ اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو آیا اس پر عمل درآمد بھی ہوگا یا نہیں، ان کے بقول، “اصل مسئلہ یہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *