پاکستان نیوز پوائنٹ
مسلسل پانچ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑااضافہ ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہو کر433836 روپے کا ہوگیاہےدس گرام سونے کی قیمت 3086 روپے بڑھ کر 371944 روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ چاندی کی قیمت آج بغیر کسی تبدیلی کے 6421 روپےپربرقرار رہی۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہوکر 4113ڈالر کا ہوگیاہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ریکوری دیکھی جارہی ہے۔
