پاکستان نیوز پوائنٹ
جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک کوریا کے دورے پر ہیں۔
