پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں امریکا اسرائیل نے شروع کی، ہم اس جنگ میں اپنا دفاع کر رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے رہبر اعلیٰ زندہ ہیں، دشمن ان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، ہم جنگ کے خواہاں نہیں، یہ امریکا ہے جو ہمارے خطے میں داخل ہوا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، ہمیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) یا خطے کے کسی اور ملک سے کوئی مسئلہ نہیں، خطے کے ممالک ہمارے بھائی ہیں۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں خطے کے ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں سے مسئلہ ہے، جہاں سے ایران پر حملے کرکے بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا جاتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہمارے دوست پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ہم خطے کے تمام ممالک سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں لیکن امریکا اس میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ امریکا خطے کے پیٹرولیم ذخائر کو اپنے استعمال میں لانا چاہتا ہے، امریکا اپنے ہتھیار میزائل فروخت کرکے خطے کا امن و استحکام تباہ کرنا چاہتا ہے
