شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے جنوبی کوریا

پاکستان نیوز پوائنٹ
جاپانی کوسٹ گارڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق پروجیکٹائل ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل تھا جو سمندر میں گر چکا ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرتا دکھائی دیا۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کے قریب 10 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ ممکنہ مزید میزائل تجربات پر نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ امریکا اور جاپان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *