پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 53 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 4018 ڈالر پر پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔ ملک میں ایک تولہ سونا 5300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے کا ہو گیاجبکہ دس گرام سونا 4544 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 650 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ایک تولہ چاندی 158 روپے بڑھ کر 5192 روپے پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔ 22قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 483 روپے جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 70 ہزار 825 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 10گرام چاندی کی قیمت 6900 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کی اونچی شرح کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے۔
