ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق اوگرا نےایل پی جی 5 روپے89 پیسے فی کلو مزید سستی کردی، ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201روپے60پیسے مقرر کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر69روپے44پیسے سستا ہوگیا۔ ایل پی جی کے11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2378 روپے89پیسےہوگی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *