قومی حکومت کی تشکیل کیلیے کوشاں ٹرمپ کیساتھ مل کر کام کریں گے گادی آئزنکوٹ

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور سابق آرمی چیف گادی آیزنکوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی عوام نے تبدیلی اور موجودہ حکومت کی جگہ نئی حکومت لانے کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ہماری جمہوریت مضبوط اور متحرک ہے۔ ہم جلد از جلد قومی ہنگامی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔گادی آیزنکوٹ حالیہ پارلیمانی انتخابات کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو کی جگہ حکومت بنانے کی کوشش کرنے والی اپوزیشن اتحاد کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔ نفتالی بینیٹ، یائیر لاپید، آویگدور لائبرمین اور یائیر گولان سمیت اپوزیشن رہنماؤں نے ان کی حمایت کی ہے۔اسرائیلی پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کیلیے 61 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے ، حالیہ اسرائیلی انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی، نیتین یاہو کی جماعت کو 53 اور اپوزیشن اتحاد کو 48 اور عرب جماعتوں کو 19 نشستیں ملیں۔ اپوزیشن اتحاد حکومت بنانے کیلیے عرب جماعتوں کو اپنے ساتھ ملانے کیلیے سرگرم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *