لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکیوں کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ نئے قانون کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی کے بعد اس کے ساتھ رہنا جرم ہے,عدالت نے واضح کیا کہ لڑکی کی رضامندی بھی ایسی شادی کے لیے کافی نہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے سائلہ مسمات رخسانہ کی درخواست پر 24 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جسے رپورٹنگ کے لیے بھی منظور کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق اس جرم پر 5 سے 7 سال قید اور کم از کم 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔عدالت نے ماہرِ نفسیات کی اس تجویز کو مسترد کر دیا جس میں کم عمر لڑکیوں کو مبینہ شوہروں کے ساتھ رہنے کی اجازت دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ شوہر کو نابالغ بیوی کی تحویل کا خودکار حق حاصل نہیں، جبکہ تحویل اور سرپرستی کے معاملات کا اختیار فیملی کورٹ کے پاس ہی رہے گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے یہ بھی قرار دیا کہ مجسٹریٹ بیان ریکارڈ کرتے وقت لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ عدالت نے دو کم عمر لڑکیوں کو دارالامان میں غیر معینہ مدت تک رکھنے کے احکامات اور ایڈیشنل سیشن جج ملتان کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے واضح کیا کہ اس فیصلے میں شادی کے جائز یا ناجائز ہونے کا تعین نہیں کیا گیا۔ سیشن جج ملتان کو لڑکیوں کی عمر اور ان کی حفاظت سے متعلق انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ رپورٹ آنے تک لڑکیاں عارضی طور پر دارالامان میں ہی رہیں گی۔

پاکستان نیوز پوائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *