پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 دن مسلسل اضافے کے بعد آج 2300 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کم ہو کر3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہو گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کم ہو کر 3653 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا




