عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2500 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2143 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے پر آگیا ہے۔اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 120 روپے گھٹ کر 6 ہزار 559 روپے پر آگیا ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 25 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 125 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 4 ہزار 900 روپے کم ہو چکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *