پاکستان نیوز پوائنٹ
محسن نقوی نے کہا شہید میجر عدنان اسلم کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میجر عدنان اسلم نے بہادری سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔میجر عدنان اسلم جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو فخر ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں او میجر عدنان اسلم ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔قوم شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کی مقروض ہے اور ہمیشہ مقروض رہے گی۔ محسن نقوی نے کہا وطن عزیز سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے شہداء کا قرض اتاریں گے۔
