میسی کے والد کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کرنے والی ٹی وی میزبان مستعفی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر معروف ٹی وی پریزینٹر فلورینسیا پینا نے معافی مانگنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 51 سالہ ٹی وی میزبان فلورینسیا پینا نے ایک لائیو پروگرام کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ میسی کے والد کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ میں کوئی بری خبر دینا نہیں چاہتی لیکن آپ کو بتانا پڑے گا کہ میسی کے والد ابھی ابھی انتقال کر گئے ہیں، یہ سب کچھ اچانک ہوا ہے۔لائیو نشریات کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور ارجنٹائن بھر میں فٹبال شائقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم کچھ دیر بعد خود فلورینسیا پینا نے وضاحت کی کہ وہ اس خبر کی تصدیق نہیں کر سکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *