انشاء اللہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی اس جد و جہد میں ہم کامیاب ہوں گے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے، تمام اعشاریے مستحکم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں گنجائش سے زیادہ اضافہ کررہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران تمام وزرا ایوان میں حاضری یقینی بنائیں۔ قبل ازیں کابینہ ارکان کے لیے بجٹ کی دستاویز سخت سیکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ دستاویزات پیش کی جائیں گی۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ جبکہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *