پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اہل اٹک کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ۔ اٹک میں میگا پراجیکٹس، 31.75ارب کی 186 سکیمیں بن رہی ہیں ۔اٹک میں 865 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس مکمل کرلیے ۔ اٹک میں 23.25 ارب کی لاگت سے روڈز کی تعمیر ومرمت توسیع کی 59 سکیمیں بھی شامل ہیں ۔ اٹک میں 8.5 ارب کی لاگت سے 127 ترقیاتی پراجیکٹس مکمل کیے جارہے ہیں ۔ پراجیکٹس میں 43.95 کلومیٹر طویل پنڈی گھیپ روڈ،ڈھوک لاہم تا جھمات روڈ شامل ہیں ۔ اٹک کے روڈمیگا پراجیکٹس میں میٹھال چوک تا ڈھوک پٹھان سڑک بھی شامل ہے ۔ اٹک ضلع کے82 مریم نواز کلینک اور ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت مکمل کرلی گئی ۔ حسن ابدال اور فتح جنگ میں نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن قائم کیا گیا ۔ اٹک میں ماڈرن چلڈرن ہوم، ماڈل ایگری مال، حضرو میں اراضی ریکارڈ سینٹربھی بن رہا ہے ۔
