ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی صنعتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی برآمدات میں صنعت مرکزی حیثیت رکھتی ہے، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے ملکی صنعتوں کی ترقی نا گزیر ہے، ملکی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق افرادی قوت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا. غیر یقینی صنعتی پالیسیاں صنعتوں کے فروغ میں حائل رہی ہیں. ہم ایک مؤثر پالیسی کی بدولت صنعتی ترقی کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے. حالیہ معاشی پالیسیاں ملکی صنعتوں کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہیں، صنعتی پیداوار میں اضافے اور صنعتوں کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کے لیے صنعتی پالیسی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، اجلاس میں وزیراعظم کو ملکی صنعتوں کی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں. وزیراعظم کو بتایا گیا کہ مؤثر صنعتی پالیسی کے ذریعے ملک کی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بحال کیا جائے گا. وزیر اعظم کی تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری. اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *