پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 6 ہزار 79 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے اعلان نے عالمی مالیاتی منڈیوں کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی نئی زندگی بخش دیکاروباری ہفتے کے دورسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 6 ہزار 79 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 5.23 فیصد کا مثبت فرق ہے، 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 167 سے بڑھ کر ایک لاکھ 22 ہزار 246 پر بند ہوا۔گزشتہ روز، ایران پر امریکی حملے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 4000 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی، تاہم آج ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد مارکیٹ نے زبردست تیزی دکھائی اور کھوئی ہوئی قدر واپس حاصل کی۔اس دوران مجموعی طور پر 315,143,936 شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جو پچھلے دن کی 595,010,639 شیئرز کی تجارت سے کم ہے۔ مارکیٹ کی کل قیمت 26.783 ارب روپے رہی، جو گزشتہ دن کے 23.488 ارب روپے سے زیادہ ہے۔کل 477 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 407 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ہوا، 35 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جبکہ 35 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت برقرار رہی۔مارکیٹ میں مختلف شعبوں بشمول گاڑی ساز، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش، او ایم سیز، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنری کے شیئرز میں زبردست خریداری دیکھی گئی۔ ہوبکو، اے آر ایل، ایس ایس جی سی، پی ایس او، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، یو بی ایل، اور ایچ بی ایل جیسے اہم اسٹاکس نے بھی مثبت رجحان دکھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *