پاکستان نیوز پوائنٹ
کویت کے وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، دورے کے دوران کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے باضابطہ مذاکرات کریں گے۔مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ کی پاکستان کی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے
