پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنا کردار جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو خطے کے امن کو متاثر کرے اور علاقائی استحکام کے لیے خطرات پیدا کرے
