پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کے قرضوں پر بریفنگ انتہائی اہم ہے .ملکی اور غیر ملکی قرضوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے.غیر ملکی قرضے سالانہ 6 سے 7 ارب ڈالرز بڑھ رہے تھے.غیر ملکی قرضوں کو کم کیا گیا ہے ہمارا مقصد واضح ہے کہ غیر ملکی قرضوں کو نہیں بڑھایا جائے گا .شارٹ ٹرم اور مہنگے قرضے واپس کر رہے ہیں.قرضوں کا رول اوور برا رسک رہا ہے.ہر تین ماہ بعد بینکوں کے پاس جاتے تھے غیر ملکی قرضوں کی میچورٹی کی مدت کو بڑھایا جا رہا ہے.بجٹ خسارہ 2.5 فیصد پر لے کر آ گئے ہیں .کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی 0.1 فیصد پر آ چکا ہے .کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اس سال زیرو سے ایک فیصد پر آئے گا .دعا ہے کہ علاقائی کشیدگی کم ہو.علاقائی کشیدگی کے دوران پیٹرول کے بحران پر قابو پایا گیا ہے.ملک میں کسی جگہ پر پیٹرول کے لیے لائنیں نہیں لگی ہیں .ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی بلند سطح پر پہنچ چکے ہیں.گذشتہ برس 4.5 ارب ڈالرز کے قرضے ادا کیے گئے.رواں برس قرضوں کی ادائیگی چار ارب ڈالرز کے لگ بھگ ہو گی.آئندہ برس قرضوں کی ادائیگی کم ہو کر 3 ارب ڈالرز رہ جائے گی.
