پاکستان نیوز پوائنٹ
یومِ تکبیر پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا دفاعی خود مختاری اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کا ضامن ہے۔یومِ تکبیر اس عزم کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے دشمن کے ایٹمی تجربات کے جواب میں متحد ہو کر اپنی سالمیت کا تحفظ کیا۔پاکستان پہلا مسلم ایٹمی ملک ہے جو امت مسلمہ کے لیے خود انحصاری کی علامت ہے۔پاکستان کا جوہری پروگرام دفاع اور امن کے تحفظ کے لیے ہے، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ایٹمی صلاحیت علاقائی امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔پاکستان کی ذمہ دار جوہری قیادت خطے میں امن و استحکام کی مظہر ہے. بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کے باوجود پاکستان ایک محتاط اور ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔آج پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال ہو چکے ہیں جو اس بات کی واضح علامت ہے کہ ہمارا ملک ایک پرامن باوقار اور ذمہ دار ریاست ہے۔
