یومِ عاشور صبر استقامت ایثار اور حق گوئی کا عظیم درس دیتا ہےآصف علی زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ عاشور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ عاشور صبر، استقامت، ایثار اور حق گوئی کا عظیم درس دیتا ہے، جبکہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی حق اور باطل کے درمیان واضح فرق کی علامت ہے۔ آصف علی زرداری نےیومِ عاشور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعۂ کربلا ہر دور کے انسان کے لیے ہدایت اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے،یومِ عاشور کے موقع پر امن، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے.اُنہوں نے کہا کہ بین المسالک احترام اور قومی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، واقعۂ کربلا کے حقیقی پیغام کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اُنہوں نے دعا کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں تعلیماتِ کربلا سے رہنمائی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ صدرِ مملکت کا مزید کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ اور اہلِ بیتِ اطہارؓ کی قربانیاں امتِ مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہیں، پیغامِ کربلا اتحاد، کردار سازی اور اخلاقی استقامت کا پیغام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *