اردو نیوز اپڈیٹس

آئرش خاتون نے سوئٹزرلینڈ میں خودکشی پوڈ میں بیٹھ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
خاتون نے اپنی موت کیلئے کمپنی کو 20 ہزار ڈالر سے زائد (تقریباً 58 لاکھ پاکستانی روپے) کی ادائیگی کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کی ایک 58 سالہ خاتون مورین سلا نے اپنی فیملی کو بتایا کہ وہ چھٹیاں منانے جا رہی ہے، لیکن دراصل وہ سوئٹزرلینڈ گئیں جہاں اس نے خودکشی میں مدد کیلئے بنائی گئی خصوصی پوڈ (Assisted Suicide) کے ذریعے زندگی ختم کر لی۔ خاتون نے اپنے گھر والوں کو بتایا تھا کہ وہ سیر کیلئے یورپی ملک لتھوانیا جارہی ہے، مگر اس کے دو قریبی دوستوں کو اس کی خودکشی کرنے کا منصوبہ معلوم تھا، جنہوں نے خاتون کی بیٹی کو بتایا کہ اس کی والدہ سوئٹزرلینڈ میں خودکشی کے لیے گئی ہیں اگلے ہی دن خاتون کی بیٹی کو واٹس ایپ پر ایک پیغام ملا کہ اس کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، جن کی لاش 6 سے 8 ہفتوں میں بھیجی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق مورین نے خودکشی میں مدد فراہم کرنے والی کمپنی کو خاموشی سے درخواست جمع کروائی تھی۔ واضح رہے کہ سارکو نامی پوڈ خودکشی کے خواہشمند افراد کو طبی نگرانی کے بغیر اپنی زندگی ختم کرنے کی اجازت دینے کےلیے ڈیزائن کیا گیا تھا، یہ ایک تھری ڈی پرنٹڈ کیپسول ہے جس کی تصویر 2019 میں پہلی بار متعارف کروائی گئی تھی جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکشی کے خواہشمند افراد اس کیپسول کے اندر جانے کے بعد بٹن پریس کرتے ہیں، جس سے چیمبر میں آکسیجن کی سطح میں تیزی سے کمی اور نائٹروجن کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوجاتا ہے، جس سے تقریباً 10 منٹ کے اندر انسان کی بے ہوشی کے بعد موت واقع ہو جاتی ہے۔ خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ 1940 کی دہائی سے معاون خودکشی کو قانونی حیثیت حاصل ہے، بشرطیکہ کسی ایسے شخص کی مدد حاصل کی گئی ہو جسے خودکشی کرنے والے کی موت سے براہِ راست فائدہ نہ ہورہا ہو۔ یہ ہی وجہ ہے کہ سوئٹزرلینڈ موت کے خواہش مند افراد کے لیے بہترین سیاحتی مقام بن گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

3 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

3 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

3 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

3 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

3 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

3 hours ago