اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہبازشریف اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہبازشریف اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی. جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بیجنگ میں ملاقات کی. جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران شہبازشریف اور ولادیمیر پیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں زمینی روابط، توانائی تعاون، اسٹیل ملز کی بحالی، افغانستان اور یوکرین کے مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاک روس تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان کو اس وقت قدرتی آفات کاسامنا ہے. پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک روس تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں. پاکستان خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے روس سے بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔دوران ملاقات روسی صدر نے شہبازشریف کو ماسکو میں ہونے والے ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی. جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے غیر رسمی ملاقات کی، ساتھ ہی وزیراعظم کی صدر بیلاروس الیکزانڈر لوکاشینکو اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے بھی ملاقات ہوئی۔ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوان اور تاجکستان کے صدر سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے ترکمانستان اور کرغستان اور مالدیپ کے صدور سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل اینتونیو گوتیرس سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

2 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

2 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

2 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

2 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

2 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

2 hours ago