اردو نیوز اپڈیٹس

آئی ایم ایف کا الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-2024 کے وفاقی بجٹ سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا ابتدائی دور تکنیکی سطح پر ہو رہا ہے جس میں زرعی انکم ٹیکس، بجٹ اہداف، ایف بی آر کی استعداد کار، اور دیگر ٹیکس امور پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئندہ بجٹ کی تجاویز وسط مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ بات چیت میں کاربن لیوی کی حد اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر بھی مشاورت شامل ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر پانچ روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی ابتدائی تجویز سامنے آئی ہے۔ تاہم، پیٹرولیم ڈویژن اس لیوی کے نفاذ پر وزارت خزانہ سے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو ٹیکس مراعات نہیں دی جائیں گی، جبکہ موجودہ خصوصی اقتصادی زونز کی مراعات 2035 تک مرحلہ وار ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وفاقی بجٹ کے لیے مجموعی ٹیکس تجاویز کا جائزہ بھی شامل ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے استعمال کے فروغ کے لیے بھی اقدامات زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق ای وی گاڑیوں پر سبسڈی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ پانچ سالہ نئی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرانے کی تیاری جاری ہے، جس کے تحت ملک بھر میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ریٹیلرز، ہول سیلرز اور دیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجاویز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، جبکہ زیادہ پنشن لینے والوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا صدر زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے…

10 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اور گوگل کے اعلیٰ حکام نے دفتر کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی

پاکستان نیوز پوائنٹ گوگل نے پاکستان میں اپنا باضابطہ دفتر قائم کردیا، وزیراعظم شہباز شریف…

10 hours ago

عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

11 hours ago

یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا خواجہ آصف کی عمران خان پر طنزیہ ویڈیو وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران…

11 hours ago

عید میلاد النبی ﷺ محرم الحرام کی طرز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور سخت پابندیاں

پاکستان نیوز پوائنٹ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پنجاب میں محرم الحرام کی…

11 hours ago

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان…

11 hours ago