اردو نیوز اپڈیٹس

آبنائے ہرمز میں صورتحال بتدریج بہتر ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے بہت قریب ہے تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کی کوئی حتمی ڈیڈلائن نہیں دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر ٹرمپ نے جی سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت شدید دباؤ میں ہے. اب وہاں شاید ہی کوئی ایسا اعلیٰ عہدیدار باقی رہ گیا ہو جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کرسکے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال اب بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور کمرشل جہازوں کو دوبارہ اس راستے سے گزرنے کے لیے آپریشن شروع کرنے چاہئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکا کو یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی اور تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گا۔جی سیون رہنماؤں نے صدر ٹرمپ پر ایران جنگ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد جنگ ختم کرکے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جائے کیونکہ اس اہم سمندری گزرگاہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان…

14 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی مزید…

14 hours ago

آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج و افغان طالبان کو ہلاک کیا جاچکا ہے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑ نے آپریشن غضب للحق پر اپ…

14 hours ago

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے…

14 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر…

14 hours ago

اتحادیوں کے ساتھ ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کرسکتے ہیں امریکی وزیرخزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ اتحادیوں کے…

14 hours ago